قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عرب لیگ کے وزراء خارجہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی’اونروا‘ کی امداد بند کیے جانے کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے اور کا ہے کہ اگر فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کی گئی خطے میں ایک نیا اور خطرناک بحران اٹھ کھڑا ہوگا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں عرب وزراء خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد بند کرنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا عرب لیگ فلسطینی مہاجرین کے مالی حقوق کے معاملے کو آگے بڑھانے ، خطے میں سیاسی ، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کے تناظر میں عرب ممالک کا ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔
فلسطینی نصب العین عرب ممالک کی اولین ترجیح ہے۔وہ عرب امن اقدام کی بنیاد پر فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دلانا چاہتے ہیں اور 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو‘‘۔
عرب وزرا خارجہ نے نے یہ بھی واضح کیا کہ عرب دنیا ایسے کسی بھی عمل کو مسترد کرتی ہے جس کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں تاریخی اور قانونی مؤقف کو محدود کرنا ہو۔