• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’اونروا‘ کا امدادی آپریشن بند کرنے کا اعلان

بدھ 20-06-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6551
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار نیکولائے ملاڈینوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی  بہبود کی ذمہ دار ایجنسی’اونروا‘ کو مالی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث تنظیم اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے میں تاخیر اور بعض امدادی سرگرمیوں کو روکنے پر مجبور ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’یو این‘ مندوب نے کہا کہ امریکا اور بعض دوسرے ملکوں کی طرف سے ’اونروا‘ کی مالی امداد میں کمی کے بعد تنظیم کو بدترین مالی بحران اور فنڈنگ کی قلت کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے امداد میں کمی کے بعد ’اونروا‘ کو 20 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے مالی بحران کا سامنا ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں ملاڈینوف نے کہا کہ’اونروا‘ چند ہفتے کے بعد غزہ کی پٹی میں قائم اپنے اداروں سے وابستہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر سرگرمیوں کے لیے فنڈز جاری کرنے میں ناکام ہوجائے گا۔ ہمیں ملازمین کی تنخواہوں کو مؤخر کرنا اور غزہ سمیت خطے کے دیگر ممالک میں موجود فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں بعض امدادی آپریشن محدود یا بند کرنا پڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جولائی کے مہینے سے پناہ گزین ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو مؤخر کیا جائے گا جب کہ اگست سے بعض بنیادی امدادی آپریشن بھی بند کرنا پڑیں گے۔

ادھر آئندہ سوموار کو اقوام متحدہ کے زیراہتمام ’اونروا‘ کے ڈونرز ممالک کا اجلاس متوقع ہے جس میں اونروا کودرپیش مالی مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے تجاویز پرغور کیا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.