• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی صدر کے ’اعلان القدس‘ کو کسی کی سیاسی حمایت حاصل نہیں:اردن

اتوار 24-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9628
0
SHARES
0
VIEWS

عمان (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن نے باور کرایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کو کسی سطح کی بھی سیاسی حمایت حاصل نہیں ہے۔ القدس کے حوالے سے امریکا ایک متنازع فیصلہ کرکے دنیا میں تنہا ہوگیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بیت المقدس سیاست سے بالا تر معاملہ ہے۔ اس کی کسی قسم کی سیاسی بندر بانٹ نہیں ہوسکتی۔ اردنی وزیر نے کہا کہ جنرل اسمبلی کی قرارداد کو وارننگ کی گھنٹی سمجھا جانا چاہیے جس میں دنیا نے خبردار کیا ہے کہ بیت المقدس کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ سخت نقصان دہ ہوگی۔

ایمن الصفدی کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کی قرارداد میں عالمی برادری نے اپنا اجتماعی فیصلہ دے دیا ہے۔ جنرل اسمبلی کی قرارداد مضبوط سیاسی پیغام ہے جس میں بتا دیا گیا ہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے کسی قسم کی یک طرفہ کارروائی یا فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

اردنی وزیر کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے دارالحکومت پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام تک مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام پیدا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان القدس سیاسی طور پر تنہائی کا سامنا کررہا ہے۔ قانونی طور پر اس کا بیت المقدس کی حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ایمن الصفدی کا کہنا تھا کہ یورپی ملکوں نے بھی امریکا کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ القدس کے بارے میں ان کے اعلان کو تسلیم نہیں کرتے۔ جنرل اسمبلی میں ایک محدود تعداد نے عرب ممالک کی پیش کردہ قرارداد سے انکار کیا جب کہ بھاری اکثریت نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے القدس کے بارے میں امریکی اعلان کو باطل قرار دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی صدر کے ’اعلان القدس‘ کو کسی کی سیاسی حمایت حاصل نہیں:اردن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.