• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی امن عمل کو دفن کردے گی: محمود عباس

اتوار 15-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5674
0
SHARES
0
VIEWS

پیرس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نیا سال فلسطینی قوم کی آزادی اور صیہونی قبضے کے خاتمے کا سال ہوگا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فرانسیسی جریدے لافیگارو کو انٹرویو دیتے ہوئے محمود عباس کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ سن دوہزار سترہ کا سال عدل و انصاف کی بالادستی، فلسطینی عوام کی آزادی اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے پر منتج ہوگا۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے بارے میں کہا کہ، یہ اقدام مشرق وسطی کے امن عمل کو ہمیشہ کے لئے دفن کردے گا۔

انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اگرامریکہ کے منتخب صدر نے امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کیا تو، اسرائیل فلسطین تنازعے کے حل میں، امریکہ کا کوئی کردار باقی نہیں بچے گا۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے پیرس کانفرنس کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کانفرنس، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کا بہترین موقع ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطین کے بارے میں پیرس کانفرنس ، اتوار کے روز ہوگی جس میں دنیا کے ستر ممالک اور عالمی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

اسرائیل کے وزیراعظم نے پیرس کانفرنس کو ایک فریب قرار دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان نام نہاد امن مذاکرات، اپریل سن دوہزارچودہ میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر اور فلسطینی قیدیوں کے معاملے پر تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی امن عمل کو دفن کردے گی: محمود عباس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.