(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی حکومت نے اسرائیل کو فوجی امداد کی مد میں SH-60T ماڈل کے ’سی ہاک‘ جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سی ہاک ہیلی کاپٹر کی قیمت 300 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔ امریکا نے اسرائیل کو مذکورہ ماڈل کے آٹھ ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ’’سی ہاک‘‘ ہیلی کاپٹر سرچ آپریشن، سمندرمیں ریسکیو آپریشن اور سمندر میں ہونے والی لڑائی کے دوران استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
ادھر امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو جدید نوعیت کے جنگی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کی ڈیل سے امریکی قومی سلامتی کے ساتھ اسرائیل کی قومی سلامتی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل امریکا کا خطے میں اہم ترین تزویراتی اتحادی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا خطے میں قیام امن، استحکام اور سیاسی ترقی کے لیے اسرائیلی سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیتا ہے۔