اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی حکام نے تل ابیب کے لیے فوجی امداد کے نئے مجوزہ معاہدے کی تیاری کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو امریکا سے فوجی امداد کے معاہدے پر نئے صدر کے انتخاب کا انتظار کیے بغیر پہلے ہی دستخط کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین یعقوب ناغیل ان دنوں واشنگٹن میں ہیں جو امریکی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین میں بحث میں اختلافات ختم ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
کانگریس کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ باراک اوباما انتظامیہ کی طرف سے اسرائیل پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وہ امریکا کی طرف سے ملنے والی نقد فوجی امداد سے صرف امریکی ساختہ اسلحہ خریدے کرے گا۔