• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

القدس کو لاحق خطرات پر استنبول میں عالمی کانفرنس کا انعقاد

اتوار 24-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8686
0
SHARES
0
VIEWS

استنبول – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے تاریخی شہر اور عالم اسلام کے ثقافتی مرکز مقبوضہ بیت المقدس کو غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں لاحق خطرات کو اجاگر کرنے کے لیے ترکی میں ایک عالمی کانفرنس آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ ’القدس انٹرنیشنل کانفرنس‘ کے لیے ’القدس ماضی، حال اور مستقبل‘ کا عنوان چنا گیا ہے۔ یہ کانفرنس کل ہفتے کے روز شروع ہوئی تھی جس میں ترکی، فلسطین، عرب اور مسلمان ممالک سے علماء اور دیگر سرکردہ شخصیات کی بڑی تعداد شرکر کر رہی ہے۔

کانفرنس سے افتتاحی خطاب میں عمرانیہ شہر کے میئر حسن جان نے کہا کہ بیت المقدس پر ہم آج کے دور میں بہت بڑا ظلم ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ جس قدر بیت المقدس پر ظلم آج ہو رہا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ اگرچہ دو الگ الگ نام ہیں مگر یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ لازم ملزوم ہیں۔ ان دونوں کے درمیان ایمان، عقیدے اور تہذیب کا ایک ہی رشتہ ہے جو انہیں آپس میں جوڑے ہوئے ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ ترک کی عثمانی خلافت کے دور کے آثار اور باقیات آج بھی بیت المقدس میں موجود ہیں۔ یہ شہر 15 صدی ھجری سے اسلامی خلافت کا حصہ ہے اور تا ابد یہ اسلام ہی کا مرکز رہے گا۔ اس کی تربت میں کئی جلیل القدر صحابہ کرام آسودہ خاک ہیں۔

ترکی کے مذہبی امور کے وائس چیئرمین یغوث انال نے کہا کہ بیت المقدس کی شناخت اس میں موجود عبادت گاہوں کی درو دیوار پر منقش ہے۔ یہ مسلم امہ کا قلب، مسلماںوں کے وقار کی علامت اور کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن ہے۔

کانفرنس سے خطاب میں الجزائری سیاست دان اور پارلیمان برائے القدس گروپ کے چیئرمین جار اللہ نے کہا کہ ان کی تنظیم القدس شریف کی خدمت کے لیے پوری دنیا میں سرگرم عمل ہے۔ ہم مختلف ملکوں کے ارکان پارلیمان کو بیت المقدس سے جوڑنے اور ان کے القدس دوروں کے لیے اہتمام کرتے ہیں تاکہ القدس کو لاحق خطرات سے دنیا کو آگاہ کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں ترکی، سعودی عرب، مصر، اردن، الجزائر، مراکش، لبنان اور شام سے  اہم شخصیات نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنی تقاریر میں بیت المقدس کی تاریخ، اس کی اسلامی ثقافتی اہمیت، اس کےاسلامی تشخص پر روشنی ڈالنے کےساتھ اسے صہیونیوں کے ہاتھوں لاحق خطرات پر بھی روشنی ڈالی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقدس کو لاحق خطرات پر استنبول میں عالمی کانفرنس کا انعقاد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.