مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک نئی صیہونی کالونی کے قیام کی منظوری دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ویب سائیٹ "سیروگیم” کی جانب سے شائع کی گئی خبر میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے الخلیل میں 21 لاکھ 60 ہزار شیکل کی لاگت سے 31 نئے مکانات کی تعمیر کی بھی منظوری دی ہے۔ادھر اسرائیل کے سابق وزیر دفاع ایہود باراک نے موجودہ وزیر دفاع آوی گیڈور لایبرمین کو الخلیل میں ایک نئی صیہونی کالونی کے قیام پر مبارک باد پیش کی ہے۔
ادھر فلسطینی وزارت خارجہ نے الخلیل میں ایک نئی کالونی کی تعمیر کی منظوری دیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائج پر خبردارکیا ہے۔