• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

الاقصیٰ پر فیصلے کے ردعمل میں اسرائیل نے’یونیسکو‘ سے سفیر واپس بلا لیا

جمعہ 28-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4833
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’’یونیسکو‘‘ میں متعین اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ اسرائیلی سفیر کی واپسی کی وجہ حال ہی میں یونیسکو کے اس فیصلے کے ردعمل کا حصہ ہے جس میں یونیسکو نے بیت المقدس کو مسلمانوں کا مقدس شہر اور مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں کا مقدس مقام قرار دے کر یہودیوں کا دعویٰ باطل قرار دیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیسکو میں متعین اسرائیلی سفیر کو صلاح مشورے کے لیے واپس طلب کر لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیسکو میں اسرائیلی سفیر کی دوبارہ واپسی کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت صلاح مشورہ کررہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیسکو نے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی ملکیت کا دعویٰ باطل قرار دے کر ایک خطرناک اور متنازع فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیل یونیسکو کے اس فیصلے کو تاریخی حقائق کے منافی خیال کرتا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں کے مذہبی مراکز قرار دیتے ہوئے اسرائیل اور یہودیوں کا ان پر دعویٰ باطل قرار دیا تھا۔ دو روز قبل ایک دوسری قرارداد میں یونیسکو نے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیل کی مذہبی اصطلاحات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے اسلامی ناموں کی حتمی منظوری دی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالاقصیٰ پر فیصلے کے ردعمل میں اسرائیل نے’یونیسکو‘ سے سفیر واپس بلا لیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.