• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ پراسرائیل کا دباؤ

ہفتہ 18-03-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6455
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹیرس نے یو این کے ریجنل کمیشن کو اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دینے سے متعلق رپورٹ ویب سائٹ سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹرن ایشیا (ای ایس سی ڈبلیو اے) کی رپورٹ میں فلسطینیوں پر مظالم اور ان سے تعصب برتنے پر اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ رپورٹ یو این سیکریٹریٹ سے پیشگی مشاورت کے بغیر شائع کی گئی۔ رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد اسرائیل کے قریبی اتحادی امریکا نے بھی اس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رپورٹ کو نازی پروپیگنڈا سے تشبیہہ دیتے ہوئے اسے یہود دشمن اور بغض پر مبنی قرار دیا تھا۔

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور ای ایس سی ڈبلیو اے کی ایگزیکٹو سیکریٹری ریما خلف کا رپورٹ سے متعلق کہنا تھا کہ” اقوام متحدہ کے لیے یہ اتنا آسان نہیں ہے کہ کسی ریاست کو نسل پرست قرار دیا جائے، لیکن حالیہ چند سالوں میں اسرائیل کی جانب سے اٹھائے گئے چند اقدامات کو نسل پرستی سے تعیبر کیا گیا۔”

ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ ’اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹرن ایشیا‘ کے 18 رکن ممالک کی درخواست پر تیار کی گئی۔

واضح رہے کہ ریما خلف نے رپورٹ واپس لینے پر بطور احتجاج اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ استعفی دینے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں نے اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل پر یہ رپورٹ تسلیم کرنے سے انکار کرنے اور اسے واپس لینے کے لیے شدید ڈالا ۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاقوام متحدہ پراسرائیل کا دباؤ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.