بریسلز (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے قدس شہر کو اسرائیل کے دارالحکرومت کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلا ف کل بلجیم کے دارالحکومت بریسلز میں مظاہرے ہوئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بریسلز میں ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین نے نعرے لگائے کہ قدس ریڈ لائن ہے۔مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 6 دسمبر 2017 کو قدس شہر کو اسرائیل کے دارالحکرومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ کے اس فیصلے کے خلا ف دنیا بھر میں احتجاج کا ایک لا متناہی سلسلہ شروع ہو گیا۔
