(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے جاری مسمار ی مہم سیکڑوں فلسطینی متاثر ہورہے ہیں جس پر برطانیہ کو تشویش ہے۔
برطانیہ کے مشرق وسطی کے وزیر ، جیمز کلیوری نے قابض صیہونی فوج اور بلدیہ کے مشترکہ آپریشن میں مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے "حمصتہ البقيعہ” کی مسمار ی پر اپنے جاری بیان میں شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے اس اقدام سے نہتے فلسطینیوں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، انھوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وباء کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اسی صورتحال میں فلسطینیوں کو بے گھر کرنا تشویشناک ہے ۔
کلیورلی نے مزید کہا ، "سنہ 2020 کے بعد سے قابض صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کے مکانات اور املاک مسمار کرنے کی مہم بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے میں اسرائیل کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ انہدام پالیسی کو روکیں ، اور فلسطینیوں کو مغربی کنارے میں ان کے آبائی علاقوں میں رہائش کی راہ ہموار کریں۔”