• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کے’ایٹمی پلانٹ‘ پر حملے کا خطرہ، سیکیورٹی مزید سخت

جمعہ 29-06-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11374
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد تہران یا لبنانی حزب اللہ اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بناسکتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ صیہونی حکام نے ’دیمونا‘ اور ’ناحل سوریک‘ ایٹمی تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے اور دونوں ایٹمی تنصیبات کی فضائی حدود کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ ایران یا حزب اللہ کی طرف سے حملوں کے خطرات سے بچا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی ایٹمی توانائی کمیٹی نے دونوں جوہری تنصیبات کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مزید حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ یہ اقدامات حزب اللہ اور ایران کی طرف سے ممکنہ طور پر جوہری تنصیبات پر حملوں کے خطرے کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔

اخبار لکھتا ہے کہ اگر ایران اور حزب اللہ اسرائیل کے جوہری پلانٹ پرحملوں میں کامیاب ہوگئے تو یہ ان کی بہت بڑی معنوی فتح اور کامیابی ہوگی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران یا حزب اللہ کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے میں ایٹمی تنصیبات کو زیادہ نقصان نہیں پہنچے گا۔

جوہری توانائی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایٹمی تنصیبات میں کام کرنے والے ملازمین محفوظ ہیں۔ اگر ایٹمی تنصیبات پر حملہ ہوتا ہے تو اس کے نتیجے میں خوف و ہراس کی فضاء ضرور پھیل سکتی ہے اور عام شہری بھی خوف کا شکار ہوسکتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کے’ایٹمی پلانٹ‘ پر حملے کا خطرہ، سیکیورٹی مزید سخت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.