• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف’ فیفا‘ بھی سراپا احتجاج

جمعرات 29-09-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4525
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ صہیونی پالیسیوں پر فٹ بال کی عالمی فیڈریشن ’فیفا‘ نے بھی احتجاج کیا ہے جس پر صہیونی ریاست میں بے چینی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فیفا نے 13 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں ممکنہ طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم یہودی کالونیوں کے نمائندہ فٹ بال کلب پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی جائے ۔ اس کے علاوہ یہودی نسل پرستی اور فلسطینی شہروں میں متنازعہ طور پر قائم کی گئی کالونیوں کے فٹ بال کلب کا معاملہ مئی 2017ء کے فیفا کے سالانہ اجلاس میں بھی اٹھایا جائے گا۔

اسرائیل کے عبرانی روزنامہ ’’ہارٹز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فیفا کا اجلاس دو ہفتے بعد ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ عالمی فٹ بال فیڈریشن کے رکن ملکوں کی طرف سے صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ 2017ء کے اجلاس سے قبل یہودی کالونیوں کے فٹ بال کلب کو وہاں سے نکالے۔ ورنہ صہیونی ریاست اسپورٹس کی دنیا میں تنہا ہو سکتی ہے۔

ادھر دوسری جانب اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب فیفا کی طرف سے یہودی کالونیوں کے نمائندہ فٹ بال کلب کے حوالے سے کسی بھی فیصلے کے رد عمل میں اقدامات کے لیے غور کررہا ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیل نے سفارتی محاذوں پر کوششیں تیز کردی ہیں، نیز فیفا کے رکن ملکوں کے ساتھ بھی کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف’ فیفا‘ بھی سراپا احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.