• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا ‘یونیسکو‘ کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان

ہفتہ 23-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9624
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ کے باقاعدہ سفارتی بائیکاٹ کا حکم دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کرسمس کے بعد ’یونیسکو‘ کے بائیکاٹ کے اعلان پر عمل درآمد شروع کردے گا۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے ’یونیسکو‘ کے سفارتی بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کرسمس کی تعطیلات کے بعد اسرائیل عالمی ثقافتی ادارے سے الگ ہوجائے گا۔

اخبار کی ویب سائیٹ پر شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو نے یونیسکو میں متعین اسرائیلی مندوب کارمل شامہ کوہدایت کی ہے کہ وہ سال نو کے موقع پر یونیسکو کے بائیکاٹ کا اعلان کریں۔ شامہ کو کہا گیا ہے کہ وہ ادارے کو بتا دیں کہ اسرائیل مزید اس کا رکن نہیں رہ سکتا۔ تاہم اسرائیل کی طرف سے سرکاری سطح پر اقدام کی تاریخ کااعلان نہیں کیا گیا۔

یونیسکو سے اسرائیلی ریاست کا نکلنے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں جنرل اسمبلی میں بیت المقدس کی حمایت میں پیش کی گئی قرارداد دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور کرلی گئی تھی۔ اس قرارداد میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے فیصلے کو باطل قرار دیتے ہوئے القدس کی تاریخی اسٹیٹس کا اعلان کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیل یونیسکو پر فلسطینیوں کے لیے جانب داری کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔ یونیسکو اور اسرائیل کےدرمیان گذشتہ ایک سال سے تعلقات کشیدہ ہیں۔

عالمی ثفافتی ادارے نے بیت المقدس، حرم قدسی اور غرب اردن کے شہر الخلیل کو فلسطین کے تاریخی مقامات تسلیم کیا ہے جس پراسرائیل سیخ پا ہے۔ 18 اکتوبرکو اسرائیلی وزیرخارجہ کی حیثیت سے نیتن یاھو نے یونیسکو کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا تاہم اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.