مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرایع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور فوج افریقی ملک روانڈا کو اسلحہ کی فروخت کے لیے مختلف پہلوؤں پر کام کررہی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’معاریو‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے روانڈا کا خفیہ دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد روانڈا کی حکومت کے ساتھ اسرائیل کی دفاعی ٹیکنالوجی اور اسلحہ کی فروخت کے لیے راہ ہموار کرنا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل روانڈا کے پناہ گزینوں کو اپنے ہاں سے جبرا بے دخل کرنا چاہتا تھا مگر روانڈا کی حکومت کے ساتھ اسلحہ کی خریدو فروخت کے حوالے سے طے پانے والے کسی بھی معاہدے کے بعد صیہونی حکومت نے روانڈا کے تارکین وطن کو نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے وفد میں اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی’البیٹ‘ ملٹری انڈسٹری کمپنی IAI، ملٹری انڈسٹری IMI اور اسرائیلی ڈیفنس انڈسٹری IWIÂ کے حکام بھی موجود تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روانڈا کو اسلحہ کی فروخت کا یہ سلسلہÂ بالعموم پورے افریقی خطے بالخصوص دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے کو مزید وسعت دینا اور روانڈا کو اسرائیلی اسلحہ اور دیگر دفاعی آلات کی خریداری پر قائل کرنا ہے۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں روانڈا کی نائب وزیرخارجہ اولیویا نڈونگیرھا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک اسرائیل کی طرف سے روانڈا کے تارکین وطن کو جبرا نکالنے کے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کرے گا۔
رواندا نے اسرائیل کے ساتھ افریقی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ کسی کو جبرا ہم اپنی حدود میں داخل نہیں کرنے دیں گے تاہم جو رضا کارانہ طور پر واپس آئے تو کوئی حرج نہیں۔
