• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا حماس کے ہاں اپنے جنگی قیدیوں کا پہلی بار اعتراف

جمعرات 08-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7451
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے وزیر دفاع نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے چار صہیونی فوجی جنگی قیدی بنا رکھے ہیں۔ صہیونی ریاست کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حماس اپنے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے فوجیوں تک انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کو رسائی فراہم کرے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حماس کے ہاں دو اسرائیلی فوجی اور دو یہودی آباد کار جنگی قیدی بنائے گئےہیں۔

اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) میں ایک سوال کے جواب میں صہیونی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا کہ حماس نے اسرائیل کے دو فوجیوں اور سول یہودیوں کو جنگی قیدی بنا رکھا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ عالمی برادری حماس کے ہاں جنگی قیدی بنائےگئے فوجیوں کے معاملے میں مجرمانہ لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی قیدی تک انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کے مندوبین کی رسائی عالمی قوانین کا حصہ ہے مگر حماس ریڈ کراس کے نمائندوں کو یرغمال بنائے فوجیوں تک رسائی دینے میں ناکام رہی ہے۔

لائبرمین کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے ریڈ کراس کے مندوبین کی جنگی قیدی بنائے گئے فوجیوں تک رسائی ضروری ہے۔ اس سے قبل غزہ کی پٹی پر عائد کی گئی معاشی پابندیوں میں نرمی نہیں کی جا سکتی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.