مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی محکمہ دفاع نے بیلسٹک میزائل شکن میزائل ’حیٹز‘(ایرو3)Â کا تجربہ منسوخ کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج ’ایرو3‘ میزائل کا تجربہ کرنے کا ارادہ رکھتی تھی مگر اسے درکار سیکیورٹی شرائط پوری نہ ہونے پر غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے ’ایف 15‘ جنگی طیارے نے ’انکور‘ نامی ایک بیلسٹک میزائل داغا تھا جسے روکنے اور فضاء میں تباہ کرنے کے لیے ’ایرو 3‘ میزائل کا تجربہ کرنا تھا اہم میزائل لانچنگ میں درپیش مشکلات کے باعث تجربہ نہیں کیا جاسکا۔
عبرانی ٹی وی نے وزرات دفاع کے حوالے سے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ’ایرو3‘ میزائل کو پرامن طریقے سے ہدف تک پہنچانا ممکن نہیں تھا اس لیے اس کا تجربہ منسوخ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بیلسٹک میزائل شکن میزائل ’حیٹز3‘ کی تیاری میں اسرائیل کو امریکا کا تعاون بھی حاصل رہا ہے۔
