(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فوج نے ایک منظم پالیسی کے تحت قبلہ اوّل کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کے لیے اس کے نیچے کھدائیوں کے بعد اب مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجد حرم ابراہیمی کی بنیادوں کی بھی کھدائی شروع کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور کے وزیر الشیخ یوسف ادعیس نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں صہیونی فوجیوں نے مسجد ابراہیمی کی بنیادوں میں کھدائیوں کا آغاز کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے ایک منظم حکمت عملی کے تحت قبلہ اوّل کے بعد اب مسجد ابراہیمی کی بنیادوں کو کمزور کرنا شروع کیا ہے۔ فلسطینی وزیر نے مسجد ابراہیمی کی بنیادوں میں کی جانے والی کھدائیوں کو فلسطین میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا۔
الشیخ یوسف ادعیس نے کہاکہ صہیونی ریاست اپنی ناپاک خواہشات اور سازشوں کی تکمیل کے لیے فلسطین کے تمام مقدس مقامات ختم کرنے کے درپے ہے۔
