مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ سے متصل دیوار براق کے صحن کی توسیع کے نئے منصوبے کی منظوری دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کثیرالاشاعت اخبار ’ہارٹز‘ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دیوار براق کے مخلوط محافل کے لیے تیار کردہ صحن میں توسیع کی منظوری دی ہے۔ یہ منصوبہ القدس میں اسرائیلی بلدیہ کی تجویز پر شروع کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے مشیر قانون نے دیوار براق کے صحن میں توسیع منصوبے کی مخالفت کی تھی۔ اسرائیلی حکومتÂ اور وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر کی طرف سے دباؤ کے بعد خصوصی افراد کو بغیر کی اجازت کے صحن کے توسیعی منصوبے کی منظوری دی ہے۔
ادھر دوسری جانب فلسطینی علماء اور آثار قدیمہ کے ماہرین نے صحن دیوار براق میں توسیع کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہÂ دیوار براق میں توسیع اور مخلوط عبادت کی منظوری نہ دی گئی تو اس کے نتیجے میں صیہونی آباد کار حکومت پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ اس طرح نیتن یاھو اورمذہبی جماعتوں بالخصوص حریدیہ کے ساتھ تناؤ اور کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔