• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے تعلیمی ادارے بند کرکے فلسطینی عوام کے سامنے شکست تسلیم کرلی:حماس

جمعرات 08-10-2015
in عالمی خبریں
0
Sami Abu Zuhri
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں موجود یہودی کالونیوں میں بنائے گئے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے اسرائیلی تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کو فلسطینی عوام کی فتح اور صہیونی دشمن کی ذلت آمیز شکست قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی مظاہرین کے حملوں کے بعد یہودی کالونیوں میں اسکولوں کو بند کرنا اپنی شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس بیت المقدس، غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں اپنے ان فلسطینی ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے احتجاج کی ایک نئی مثال قائم کرکے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے چند ایام میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے ہاتھوں چاقو سے حملوں کےواقعات کے ساتھ ساتھ دفاع قبلہ اول میں پرتشدد مظاہرے بھی کئے گئے ہیں۔ فلسطین میں مظاہروں میں شدت آنے کے بعد اسرائیلی حکومت نے یہودی کالونیوں میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.