رپورٹ کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کئی ہفتوں سے جاری تھے۔ حالیہ ایام میں ہونے والے مذکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وزیراعظم نیتن یاھو اور اپوزیشن لیڈر اٹزحاق ہرٹزوگ نے قومی حکومت کی تشکیل کے لیے اہم امور سے اتفاق کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات کئی ہفتوں سے جاری تھی تاہم رکن پرالیمنٹ ہیرٹزوگ پر کرپشن کے الزامات عاید ہونے کےبعد بات چیت کا سلسلہ رک گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے لوگوں سے بات چیت کی گئی ہے تاہم کسی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کہ آیا کہ قومی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں کس نوعیت کی پیش رفت ہوئی ہے۔ ہرٹزوگ کے قریبی حلقوں کی جانب سے بھی مسلسل خاموشی ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی وزیر انصاف ایلیٹ چاکید نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی جماعت صہیونیت کیمپ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے میں رکاوٹ نہیں ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ قومی حکومت کی تشکیل کی صورت میں بھی ان کی جماعت اہم نوعیت کی وزارتوں سے دستبردار نہیں ہوگی۔
