• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل سے خفیہ رابطوں پر برطانوی وزیر مستعفی

جمعرات 09-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9190
0
SHARES
0
VIEWS

لندن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کرنے والی برطانوی وزیر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پریتی پٹیل نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر کی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے پریتی پٹیل کے استعفیٰ کا اعلان کیا۔

اعلان کے مطابق برطانوی وزیر محنت و بین الاقوامی ترقی نے چھٹیوں کے دوران اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کیں، وزیراعظم ہاؤس نے وزیر محنت سے ان ملاقاتوں پر وضاحت طلب کی تھی۔

اعلان کے مطابق وزیراعظم ہاوس نے وزیر کی ان ملاقاتوں کو امور حکومت سےتجاوز کرنے کی کوشش قرار دیا، جس پرپریتی پٹیل نے معذرت کا اظہار بھی کیا ہے۔

پریتی پٹیل نے اسرائیلی حکام سے متنازعہ خفیہ ملاقاتیں کیں، انہوں نے رواں برس اگست میں غیراعلانیہ طور پر جولان کی پہاڑیوں کا دورہ بھی کیا تھا۔

پریتی پٹیل نے اسرائیلی فوج کو برطانوی ٹیکس گزاروں کی رقم بھی بھیجنے کی کوشش کی تھی، رابطوں کا تنازع شدید ہونے پر پریتی کو دورہ افریقا سے فوری واپس بلایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران 2 برطانوی وزراء استعفی دے چکے ہیں، اس سے قبل سابق وزیر دفاع سر مائیکل فیلن نے استعفیٰ دیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.