• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل سے تعلقات کو’حرام‘ قرار دینے کے نئے عالمی میثاق کی تیاری

اتوار 17-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9549
0
SHARES
0
VIEWS

استنبول (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی میں قائم عالمی علماء کانفرنس نے صیہونی ریاست کے ساتھ سیاسی تعلقات استوار کرنے کے خلاف ایک نئےعالمی میثاق کی تیاری شروع کی ہے۔ سات زبانوں میں تیار کئے جانے والے میثاق میں شامل عالمی گروپوں، تنظیموں، شخصیات اور ممالک سے یہ عہد لیا جائے گا کہ وہ صیہونی ریاست کے ساتھ کسی قسم کے سیاسی تعلقات استوار نہیں کریں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 18 دسمبر بہ روز سوموار استنبول میں ’میثاق علماء امت‘ کےنام سے اس نئے معاہدے  کو لانچ کیا جائے گا۔ اس میثاق کا مقصد صیہونی ریاست کے دنیا بھر میں بڑھتے سفارتی تعلقات کے آگے روک لگانا ہے۔

علماء امت کمیٹی کے کے ترجمان ڈاکٹر وصفی عاشور ابو زید نے ایک پریس کانفرنس کےدوران بتایا کہ ’عالمی میثاق علماء امت ‘ کےاجراء کا مقصد صیہونی ریاست کے خلاف ایک نیا سیاسی اور دینی محاذ تشکیل دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میثاق امت کے ذریعے دنیا بھر کے مذہبی طبقات تک اپنا پیغام پہنچائیں گے۔ صیہونی ریاست کے خلاف ہرطرح کے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے قضیہ فلسطین کے منصفانہ اور عادلانہ حل کی مساعی جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹر عاشور کا کہنا تھا کہ ہمیں آنے والی مسلمان نسلوں تک پیغام پہنچانا ہےالقدس کو طاقت کے ذریعے یہودیانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ  میثاق علماء امت کا باقاعدہ آغاز استنبول میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.