• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست پروازوں کی تیاری

جمعہ 16-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7533
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے حکومت کے ذمہ دار ذریعے کےحوالے سے چونکا دینے والا انکشاف  کیا ہے اور بتایا ہےکہ اسرائیل اور سعودی عرب کےدرمیان براہ راست پروازیں چلانے کی تیاری شروع کی گئی ہے۔ رواں سال حج کے موقع پر اسرائیلی مسافر بردار جہاز فلسطینی عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائیں گے۔ اس سال فلسطینی عازمین حج اردن ، مصر یا دوسرے ملکوں کی فضائی سروسز کو استعمال کرنے کے بجائے براہ راست اسرائیلی ہوائی جہازوں پر حجاز مقدس کا سفر کریں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں  بتایا کہ تل ابیب سے سعودی عرب کے لیے حج پروازوں کے بارے میں حالیہ عرصے کے دوران راز داری میں مذاکرات ہوئے ہیں۔ ان مذاکرات میں امریکا، اسرائیل، اردن، فلسطینی اتھارٹی اور سعودی عرب کے حکام نے حصہ لیا۔ اسرائیلی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب بن گورین ہوائی اڈے سے اسرائیلی مسافر جہاز سعودی عرب کے لیے اڑان بھریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کےدرمیان اگرچہ فی الوقت حج پروازوں کے آغاز پر خفیہ اتفاق پایا گیا ہے مگردونوں ملکوں کے درمیان فضائی سروس کا آغاز دو طرفہ سفارتی تعلقات کی طرف اہم پیش رفت ہیں۔

ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ہوائی جہاز کچھ دیر کے لیے اردن کے ہوائی اڈے پراتریں گے اور وہاں سے دوبارہ وہ سعودی عرب کے لیے اڑان بھریں گے۔

حال ہی میں اسرائیلی وزیر مواصلات یسرائیل کاٹز نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے امریکا کے سامنے علاقائی امن و استحکام کے لیے خطے میں ایک ریلوے لائن کے منصوبے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ ریلوے لائن اسرائیل سے اردن، وہاں سے سعودی عرب، دوسرے خلیجی ملکوں اور بحیرہ روم تک تیار کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق امریکا نے علاقائی امن کے لیے ریلوے لائن کی اسرائیلی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے تعلقات کی تردید کرتا آیا ہے۔ مقبوضہ فلسطین سے تعلق رکھنے والے عازمین حج اردن  یا مصر سے فضائی، زمینی یا بحری راستوں سے حجاز مقدس جاتے رہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.