فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کنور کے والیولیچم نامی دیہات کے انڈسڑیل پارک میں قائم ایپرل پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی میں سینکڑوں درزی اسرائیلی پولیس کا یونیفام تیار کر رہے ہیں۔ یہ درزی نہ صرف دو جیبوں والی شرٹ تیار کر رہے ہیں بلکہ ان شرٹ کی آستین پر پولیس کے نشان اور ٹریڈ مارک بھی چسپاں کر رہے ہیں۔
مقامی درزی گزشتہ تین برسوں سے اسرائیلی پولیس کے لیے سالانہ تقریبا ایک لاکھ شرٹ تیار کر رہے ہیں۔
اس کمپنی کو کویت کی فائرسروس اور نیشنل گارڈز کے یونیفام کی تیاری کا بھی آرڈر ملا ہے۔
کمپنی کے اکاؤنٹس منیجر سجن کمار نے بتایاÂ کہ ہم گزشتہ تین برسوں سے اسرائیلی پولیس کےÂ مرد اور خواتین عہدیدارں کے لیے شرٹس مہیاÂ کر رہے ہیں۔ پہلے ٹراؤزر بھی مہیا کرتے تھے لیکن اب اس کا آرڈر چینی کمپنی کو چلا گیا ہے۔ ہمیں اُمید ہے ہم بہت جلد اس آرڈر کو دوبارہ حاصل کر لیں گے۔