مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس کے شعبہ تحقیقات کا سربراہ گذشتہ روز اچانک بغیر وجہ بتائے مستعفی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی نیوز ویب پورٹل ’0404‘ کی رپورٹ میں اسرائیلی پولیس کے شعبہ تحقیقات کے سربراہ ’اوری کرملی‘ نے اپنے عہدے سے اچانک استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی پولیس فاؤنڈیشن کے حوالے سے لرزہ خیز انکشافات کرنے والے ہیں تاہم وہ کیا انکشافات کریں گے اس کےحوالے سے انہوں نے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔کرملی کو کو اس عہدے پر ایک سال قبل تعینات کیا گیا تھا۔ ان کی اس عہدے سے سبکدوشی ایک سال کے بعد ہونا تھی۔
