رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بارڈر پولیس کے ایک اہلکار کے خلاف بم چوری کے الزام میں عدالت میں قانونی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر ایک فوجی اڈے سے تین بم چوری کیے تھے۔ وہ انہیں فروخت کرنا چاہتا تھا مگر گھرجاتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پر سامان کی تلاشی کے دوران بم پکڑے گئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے عدالت کے روبرو بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے تین دستی بم ایک اڈے اسے چرائے تھے۔
ادھر پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت سے سفارش کی ہے کہ ملزم کو چھ ماہ تک پبلک امور انجام دینے کی سزا دی جائے کیونکہ اس نے سرکاری ملازم اور حساس منصب پرہونے کے باوجود اڈے سے دستی بم چوری کرکے سنگین جرم کیا ہے۔
توقع ہے کہ عدالت دو ہفتوں کے اندر ملزم کے خلاف فیصلہ سنا دے گی۔