• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 28 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ’مجرمانہ شبہات‘ کی چھان بین کی سفارش

اتوار 09-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1505
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی مبینہ کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کی نئے اندازمیں تحقیقات شروع کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہے۔ عبرانی اخبارات کے مطابق اسٹیٹ کنٹرولر نے مشیر قانون کو سفارش کی ہے کہ وہ وزیراعظم کے خلاف ’مجرمانہ نوعیت کے الزمات اور شبہات‘ کی چھان بین کے لیے اقدامات کریں۔

عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسٹیٹ کنٹرول یوسف شابیرا نے حال ہی میں حکومتی مشیر قانون کو تحریری طور پر تاکید کی ہے کہ وہ وزیراعظم کے خلاف مجرمانہ نوعیت کے الزامات کی چھان بین کرائیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں اسٹیٹ کنٹرولر نے مشیر قانون افیحائی مندلبلیت کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف کرپشن سے متعلق کیسز کی تحقیقات کے ضمن میں ان مجرمانہ شبہات کا بھی جائزہ لیا جائے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار رہے ہیں۔

اسٹیٹ کنٹرولر نے لکھا ہے کہ انہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ مشیر قانون نے وزیراعظم کے سابقہ بیرونی دوروں کے دوران رقوم کے غلط استعمال کیی تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے تو یہ درست نہیں۔ مشیر قانون کو وزیراعظم کی ساکھ بہتر بنانے کے لیے کرپشن کے جرائم کے شبہات کی واضح تحقیقات کرنا چاہئیں۔

خیال رہے کہ نیتن یاھو پر عدالتوں میں قائم مقدمات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ماضی میں مختلف حکومتی عہدوں کر فائز رہتے ہوئے بیرونی دورے کرتے رہے اور ان دوروں میں انہوں نے دوسرے ملکوں سے اپنے ذاتی استعمال کے لیے رقوم بھی حاصل کی تھیں۔ اس کے علاوہ ان کے اہلیہ قومی خزانے سے گھر کے لیے فرنیچر خرید کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے بجلی کے کام پر بھی قومی خزانے سے رقم صرف کرتی پائی گئی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ’مجرمانہ شبہات‘ کی چھان بین کی سفارش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.