رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اٹارنی جنرل افي خائے مینڈبليت نے پولیس کو دو معاملات میں فوجداری تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ان معاملات کا اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے تعلق ہے ۔
اسرائیلی وزارت انصاف کی ترجمان نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اس سے قبل نیتن یاہو جرمنی سے آبدوزوں کی خریداری میں خلاف ورزی کے ارتکاب کی تردید کر چکے ہیں۔
اسرائیلی چینل 10 کے مطابق اٹارنی جنرل نے پولیس کو نیتن یاہو سے پوچھ گچھ کی اجازت دی ہے اور آئندہ دنوں میں تحقیقات کا وقت مقرر کیا جائے گا۔