• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی وزیراعظم کی برطانیہ آمد کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

پیر 07-09-2015
in عالمی خبریں
0
plf protest-uk
0
SHARES
0
VIEWS

برطانیہ میں فلسطینی کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے نو ستمبر کو دورہ لندن کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانیہ میں فلسطین کلب کے زیراہتمام دارالحکومت لندن میں بدھ کو وزیراعظم ہائوس کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ اسی روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اپنے دورہ برطانیہ کے دوران اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کریں گے۔

فلسطین کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ لندن میں اسرائیلی وزیراعظم کی آمدکے خلاف احتجاجی مظاہرہ مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے کیا جائےگا۔ مظاہرین گیارہ بجے سے ایک بجے تک برطانوی وزیراعظم ہائوس کے باہر دھرنا دیں گے۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم لہرائیں گے اور اسرائیلی وزیراعظم کی برطانیہ آمد پرانہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم اپنے برطانیہ کے دورے پرایک ایسے وقت میں پہنچ رہے ہیں جب ان کی گرفتاری کی ایک عوامی پٹیشن پر ایک لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کردیے ہیں۔ برطانوی قانون کی رو سے ایک لاکھ افراد کے مطالبے کے بعد کسی بھی دوسرے ملک کی شخصیت کی گرفتاری کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیربحث لایا جاسکتا ہے۔ تاہم برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کے مطالبے کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ لندن حکومت نیتن یاھو کو گرفتار نہیں کرے گی کیونکہ انہیں آئینی تحفظ حاصل ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.