• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کیسے اپنے حکومتی اتحادیوں بلیک میل کررہے ہیں؟

پیر 12-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6328
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کرپشن کیسز کے بعد اپنے حکومتی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کی تین شرائط تسلیم کریں یا نئے انتخابات کے لیے تیار رہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کل اتوار کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی قیادت میں کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

عبرانی اخبارات کے مطابق نیتن یاھو نے اپنے اتحادیوں کو کہا کہ وہ لیکوڈ کے ساتھ پائے جانے والے اختلافات اور تنازعات کو ختم کریں ورنہ وہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرسکتے ہیں۔

نیتن یاھو کے مقربین کہنا ہے کہ گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں حریدیم کی جماعتوں نے بھی شرکت کی۔ نیتن یاھو اپنی حکومت اپنی مدت پوری کرنے تک اقتدار پر رہنے کےخواہاں ہیں۔ حریدیم نومبر 2019ء تک نیتن یاھو کے اقتدار میں رہنے کے حامی ہیں۔

اجلاس کے بعد نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ایک بیان کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو نے اپنے حکومتی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کی تین شرائط پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں ورنہ وہ قبل از وقت انتخابات کرانے پر مجبور ہوں گے۔ وزیراعظم نے زور دیا ہے کہ مشیر قانون ’بھرتی سے متعلق قانون کو منظور کریں، حریدیم طبقے کی نمائندہ جماعتیں اس کی توثیق کریں۔ وزیر خزانہ موشے کحلون کنیسٹ میں اس پر تینوں پر ہونے والی رائے شماری میں شامل ہوں، وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین بھی ان کا ساتھ دیں اور نومبر 2019ء تک ان کی حکومت کو چلنے میں مدد کریں۔

توقع ہے کہ نیتن یاھو آج تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے موجودہ بحران سے نکلنے میں مدد پر زور دیں گے۔

نیتن یاھو کے مقرب ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے نیتن یاھو کے اقتدار کو بچانے کے لیے لچک دکھانے پر آمادگی ظاہر کی ہےاور کوئی بھی قبل از وقت انتخابات کا خواہاں نہیں ہے۔

حکومتی اتحادیوں میں یسرائیل بیتونو کے ارکان نے نیتن یاھو کو ایک مکتوب لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرتے ہیں تو وہ اکتوبر تک اسے ملتوی کردیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دیگر سیاسی جماعتوں نے نیتن یاھو کے ساتھ تعاون نہ کیا تو وہ کم وقت میں نئے پارلیمانی انتخابات کا اعلان کرسکتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کیسے اپنے حکومتی اتحادیوں بلیک میل کررہے ہیں؟
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.