(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے بائیکاٹ کی فلسطینی کمیٹی نے ماہ رمضان سے قبل اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔
اسرائیل کے بائیکاٹ کی نیشنل کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں تمام فلسطینیوں نے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ رمضان سے قبل اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیں۔ادھر اطلاعات ہیں کہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی کمپین کے ارکان نے بیت لحم میں اسرائیلی کمپنی کے ایک دفتر کے باہر مظاہرہ بھی کیا ہے۔
ادھر فلسطین کی نیشنل ریزسٹنس بریگیڈ کے سربراہ منذر عمیرہ نے اپنے ایک انٹرویو میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی کمپین فلسطینیوں کے موقف کی تقویت کا سبب بنے گی۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غرب اردن میں اسرائیلی مصنوعات کی فروخت پر پابندی نہ لگائے جانے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔