• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کے لیے روبوٹ سپاہی کی تیاری

بدھ 12-04-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6750
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزارت دفاع اور فوج نے ایک نیا ’قاتل ربورٹ‘ تیار کرنے پر کام شروع کیا ہے جسےآئندہ چند برسوں کے دوران فوج کی جگہ تعینات کیا جائے گا جو فلسطینی مزاحمتی قائدین کوشہید کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر جنگی مقاصد کے لیے استعمال ہوگا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی سروس کے لیے تیار کیا جانے والا فوجی روبوٹ غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد کی نگرانی، نقاط تماس پر سیکیورٹی امور کی انجام دہی، فلسطینی مزاحمت کاروں کی نشاندہی اور انہیں حملوں کا نشانہ بنانے، فوجی بیرکوں کی سیکیورٹی حتی کہ باقاعدہ فیلڈ میں لڑائی کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

اسرائیل کے ایک دوسری عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے مذکورہ روبوٹ کی شناخت ’رونی‘ کے نام سے کی ہے اور بتایا  ہے کہ فوج میں شامل کیا جانے والا یہ ربورٹ سیکیورٹی اور میدان جنگ میں بھی خدمات انجام دے گا۔

حال ہی میں اسرائیلی کابینہ کے سینیر وزیر ’ایوب قرا‘ نے کہا  تھا کہ ماہرین ایک ایسا ربوٹ تیار کرنے پر کام کررہے ہیں جو فلسطینی مزاحمتی قیادت کو شہید کرنے جیسی پیچیدہ کارروائیوں میں استعمال ہوگا۔

صہیونی وزیر کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسا جدید فوجی روبوٹ تیار کیا جا رہا ہے جو اہداف کا تعین کرنے کے بعد خود کار طریقے سے کارروائی کرنے اور اپنے ہدف تک پہنچ کر اسے نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 2 کے مطابق قاتل روبوٹ مستقبل میں لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جنگ یا غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور دوسری تنظیموں کےخلاف جنگ میں ایک دفاعی اسلحے کے طور پر استعمال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی روبوٹ کو دور سے ریمورٹ کنٹرول سے کنٹرول کیا جائے گا۔ مخصوص اہداف پر کارروائیوں کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔ اسرائیل کی ROBOTEAM  نامی کمپنی کا تیار کردہ یہ پہلا فوجی روبوٹ ہوگا جسے باقاعدہ طورپر فوجی مقاصد کے لیے استعمال کای جائے گا۔

مسٹر قرا کا کہنا تھا کہ کوئی یقین کرسکتا ہے کہ اسرائیل کے پاس آئرن ڈوم جیسا دفاع نظام بھی آئے گا جو القسام راکٹوں کو فضاء میں تباہ کیا جاسکے گا؟ آج اسرائیل اس دفاعی نظام سے لیس ہے۔ اسی طرح جلد ہی ایک ایسا روبوٹ تیار کرلیا جائے گا جو فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کی ہٹ لسٹ میں شامل فلسطینی عسکری کمانڈروں پر قاتلانہ حملوں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کے لیے روبوٹ سپاہی کی تیاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.