• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں شہری کی شہادت پر اردن کا اسرائیل سے احتجاج

منگل 20-09-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4417
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کی حکومت نے تین روز قبل اپنے ایک شہری کی قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہادت پر صہیونی ریاست سے باضابطہ طور پر احتجاج کیا ہے۔ اردنی وزارت خارجہ نے عمان میں متعین اسرائیلی سفیرہ کو دفتر میں طلب کر کے نوجوان سعید العمر کے وحشیانہ قتل پر سخت احتجاج کیا۔ عمان حکومت نے صہیونی سفیر کے ذریعے اسرئیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ العمر کے بہیمانہ قتل کی جامع تحقیقات کر کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی وزیر برائے اطلاعات وامور مملکت ڈاکٹر محمد المومنی نے کہا کہ اردن میں متعین اسرائیل کی خاتون سفیر کو عمان وزارت خارجہ میں طلب کرکے جمعہ کے روز ایک اردنی شہری کو گولیاں مار کر شہید کیے جانے کے معاملے پر باضابطہ طور پر احتجاج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمان حکومت نے اسرائیلی سفیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حکومت سے رابطہ کرے اور ایک بے گناہ اردنی شہری کے وحشیانہ قتل سے متعلق تمام تفصیلات عمان حکومت کو فراہم کرے۔

ایک سوال کے جواب میں محمد المومنی کا کہنا تھا کہ حکومت بیرون ملک موجود اپنے شہریون کے حقوق اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ کسی اردنی شہری کو کہیں بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوا تو عمان اس کی فوری مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ محمد سعید العمرو نامی شہری کا بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے حملے میں شہادت کا واقعہ پوری اردنی قوم کے لیے نہایت صدمے کا موجب ہے۔ اس لیے پوری اردنی قوم اور حکومت کا مطالبہ ہے کہ صہیونی ریاست العمرو کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کرے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک اردنی شہری 27 سالہ سعید العمرو کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ بعد ازاں صہیونی فوج نے جرم سے بچنے کے لیے یہ دعویٰ کیا تھا کہ مقتول نے مزاحمتی حملے کی کوشش کی تھی حالانکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ العمرو کو بے گناہ گولیاں ماری گئیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں شہری کی شہادت پر اردن کا اسرائیل سے احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.