فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسروقہ اسلحہ میں 12’ایم 16‘ خود کار رائفلیں، پستول، کارتوس اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔
ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی کیمپ سے اسلحہ چوری کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ ٹیم کے ذریعے مسروقہ اسلحہ کی تلاش شروع کی تھی مگر کئی روز گذرنے کے باوجود دونوں ادارے اسلحہ کی گمشدگی کا پتا چلانے میں ناکام ہیں۔
اسرائیلی پولیس نے چوری شدہ اسلحہ برآمد کرنے میں ناکامی پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ خدشہ ہے کہ چوری ہونے والے ہتھیار فلسطینی شہریوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔ پولیس اور فوج نے فوجی کیمپ کے اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے مگر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کیمپ سے اسلحہ کیسے اور کیوں کر غائب ہوا ہے۔
