• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی صدر ریفیلین کا ‘یہودی قومیت’ سے متعلق قانون پر تحفظات کا اظہار

بدھ 11-07-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11467
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ریاست کے صدر رئوف ریفلین نے ‘یہودی قومیت’ سے متعلق قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس میں ترامیم پر زور دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ یہودی قومیت کے قانون سے دنیا بھر میں یہودی ہی سب سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ریفیلین کا کہنا ہے کہ یہودیوں کی قومیت سے متعلق قانون میں ضروری ترامیم کی جائیں اور بعض نکات کو ختم کیا جائے کیونکہ اسرائیل میں یہودیوں کو غیرمعمولی مراعات دینے کے نتیجے میں دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی ایسے قوانین وضع کیے جاسکتے ہیں جو دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کے لیے ہوں گے اور ان ملکوں میں رہنے والے یہودیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے اسرائیل کی پارلیمانی کمیٹی پر زور دیاکہ وہ کنیسٹ میں پیش کردہ بل پر رائے شماری نہ کرے۔ خیال رہے کہ یہودی قومیت سے متعلق مجوزہ آئینی بل پر آئندہ ہفتے اسرائیلی کنیسٹ میں رائے شماری متوقع ہے تاہم صدر کی طرف سے بل میں ترمیم کے مطالبے کے بعد اس پر مزید کارروائی مؤخر کئے جانے کا امکان ہے۔

صدر ریفلین کا کہنا ہے کہ مجھے خدشہ ہے کہ جس طرح کا قانون ہم یہودیوں کے لیے اپنے ملک میں بنا رہے ہیں دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی ایسے قوانین بنائے جاسکتے ہیں جس کے نتیجے میں یہودیوں کے مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی صدر ریفیلین کا 'یہودی قومیت' سے متعلق قانون پر تحفظات کا اظہار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.