• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی سپریم کورٹ کے دروازے فلسطینیوں کے لیے بند

پیر 16-07-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6177
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ’7‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے ایک نئے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت فلسطینیوں کو اسرائیلی سپریم کورٹ سے رجوع سے محروم کردیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کابینہ کی آئینی کمیٹی کی طرف سے مسودہ قانون کی منظوری کے بعد اسے کنیسٹ کی آئینی کمیٹی کو بھیجا گیا ہے۔ اس مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی درخواستوں کی سماعت کا اختیار بیت المقدس میں قائم مرکزی عدالت کے دائرہ اختیار تک ہوگا۔ فلسطینی اسرائیلیوں کے خلاف اپنے مقدمات سپریم کورٹ میں نہیں لے جاسکیں گے۔

عبرانی ٹی وی نے وضاحت کی ہے کہ نیا بل غرب اردن کے رہنے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے سے عملا روکنا ہے۔ فلسطینیوں کے تمام کیسز کو بیت المقدس کی ضلعی عدالت یا مرکزی عدالت تک محدود کردیا گیا ہے۔

یہ آئینی بل اسرائیلی خاتون وزیر قانون ایلیت شاکید نے پیش کیا ہے جس کا مقصد غرب اردن کے فلسطینی علاقوں پر صیہونی ریاست کی بالا دستی کو مزید وسعت دینا، مرکزی عدالت کے دائرہ اختیار کو بڑھانا اور سپریم کورٹ پر مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے۔

وزیر قانون شاکید کا کہنا ہے کہ ہم کنیسٹ کے ذریعے یہودا اور سامرا (غرب اردن) کے علاقوں میں رہنے والوں کے لیے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ان کی اہمیت گرین لائن (1948ء) کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہنے والوں سے کم نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ غرب اردن کے سالانہ 2000 کیسز کی سماعت کرتی اور ان پرفیصلے سناتی ہے۔ ان میں سے بیشتر مقدمات فلسطینیوں کی طرف سے مکانات مسماری کے خلاف یا صیہونی آباد کاروں کے خلاف دائر کیے گئے ہوتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی سپریم کورٹ کے دروازے فلسطینیوں کے لیے بند
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.