• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی ریاست اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی سازش کررہی ہے: ترکی

بدھ 14-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10180
0
SHARES
1
VIEWS

انقرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی نے اسرائیل کی طرف سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی معاشی اور دفاعی امداد فراہم کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے ترک پر الزام تراشی کررہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ترکی حماس کو فلسطینی قوم کی نمائندہ تنظیم سمجھتا ہے مگرحماس کوفوجی اور معاشی امداد فراہم کرنے کا الزام قطعا بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

بیان میں ایک ترک باشندے جمیل تکلی کو 26 دن تک حراست میں رکھنے اور اس کے بعد اس کی بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے ترکی پر حماس کی پشت پناہی کا الزام عائد کررہی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے ترکی پر الزام لگایا ہے کہ وہ فلسطین کی جماعت حماس کو فوجی مدد فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے یہ الزام ایک ترک شہری کی حراست اور بے دخلی کے بعد سامنے آیا۔

اسرائیل کی داخلہ سیکیورٹی کی ذمہ دار شن بیت انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق ترکی میں حماس کی معاشی اور فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے ترک حکام نے نظریں پھیر رکھی ہیں اور کئی مواقع پر ان سرگرمیوں کی سرپرستی بھی کی جاتی ہے۔

شن بیت نے یکم جنوری کو ترک باشندے سیمل تکیلی کو حماس کی مدد کے الزام میں گرفتار کرکے بے دخل کردیا تھا۔ ترک باشندے کے ساتھ عرب نژاد دھرم جبران کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

حال ہی میں اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے ایک ترک اور ایک فلسطینی شہری کی دوران حراست لی گئی معلومات افشاء کرنے کی اجازت دی تھی۔ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ دونوں زیرحراست افراد نے تسلیم کیا کہ ترکی کی حکومت حماس کی مالی اور فوجی مدد کی کوشش کررہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی ریاست اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی سازش کررہی ہے: ترکی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.