مقبوضہ بیت المقدسÂ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) شامی فوج کے ذریعے اسرائیل کا جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد وحشت میں مبتلا صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں فوجی انتظامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اپنی فوج اور خاص طور سے فضائیہ کو پوری طرح چوکس کردیا ہے اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں سے کہا ہے کہ وہ تا اطلاع ثانوی پناہ گاہوں سے باہر نہ آئیں۔ کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج علاقے میں مزید نئی پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور شام کی سرحد کے ساتھ ملنے والے علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔حیفا کی بلدیہ نے بھی شمالی سرحدی علاقوں میں جاری سیکورٹی بحران کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کسی بھی صورتحال پر قابو پانے کے لے نئی پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
Â
