مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی اور عرب حکام کا مشترکہ اور خفیہ اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں سعودی عرب، بحرین، امارات، عمان، اردن اور قطر کے اعلی حکام نے شرکت کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ٹائمز آف اسرائیل نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی اور عرب حکام کا مشترکہ اور خفیہ اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں سعودی عرب، بحرین، امارات ، عمان ، اردن اور قطر کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں اسرائیلی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ اس قسم کی خبریں پہلی مرتبہ سامنے نہیں آ رہی ہیں بلکہ اس سے قبل بھی بعض عرب حکام من جملہ سعودی عرب کے اسرائیلی حکام کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں کی خبریں بھی منظرعام پر آچکی ہیں۔