• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی اقدامات قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل میں رکاوٹ ہیں: مصر

جمعرات 04-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6174
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کے بعد مصر نے بھی بیت المقدس کے مغربی اور مشرقی حصوں کو باہم ملانے کے اسرائیلی قانون کی مذمت کرتے ہوئے اسے القدس کے حوالے سے ایک نئی اسرائیلی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ مصری حکومت کا کہنا ہے کہ القدس کے حوالے سے صہیونی کنیسٹ سے ایک نئے قانون کی منظوری بین الاقوامی اصولوں اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد بو زید نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی کنیسٹ سے ’القدس کے اساس قراردیے گئے قانون کی منظوری اسرائیل کی ایک نئی اشتعال انگیزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل القدس کے حوالے سے مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ القدس کے حوالے سے اسرائیلی کنیسٹ کا قانون قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کی راہ میں خطرناک رکاوٹ ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس قضیہ فلسطین کا انتہائی حساس اور نازک مسئلہ ہے جس کے لیے یک طرفہ اقدامات قابل قبول نہیں ہوسکتے۔

خیال رہے کہ یہ متنازع قانون منگل کے روز اسرائیلی کنیسٹ سے منظور کیا گیا۔ اس قانون کے تحت جب تک پارلیمنٹ کےدو تہائی ارکان القدس پر مذاکرات کی اجازت نہ دیں تب تک کوئی حکومت القدس کے معاملے کو چھیڑنے کی مجاز نہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی کنیسٹ میں القدس کو یکجا کرنے کے بل پر دوسری اور تیسری رائے شماری کی گئی۔ اس قانون میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں بیت المقدس کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ اس وقت تک نہیں کیا جاسکے گا جب تک پارلیمنٹ کے کم سے کم 80  ارکان اس کی حمایت نہیں کریں گے۔

مسودہ قانون پر تین گھنٹے تک بحث جاری رہی۔ اس بل میں پہلے سے شامل کی گئی ایک شق ختم کردی گئی۔ اس شق میں القدس بلدیہ کے زیراہتمام فلسطینی اکثریتی کالونیوں کو الگ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

رائے شماری کے دوران بل کی حمایت میں 64 ارکان اور مخالفت میں 51 نے ووٹ ڈالا جبکہ صرف ایک رکن کنیسٹ رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی اقدامات قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل میں رکاوٹ ہیں: مصر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.