• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردن: اخوان المسلمون پر عائد سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ختم

جمعرات 13-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4675
0
SHARES
0
VIEWS

عمان – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کی ایک عدالت نے ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون پر عائد سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد جماعت نے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی اخوان المسلمون کے سیاسی ونگ ’اسلامک ایکشن فرنٹ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے جماعت کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت پر مسلسل آٹھ ماہ تک سیاسی سرگرمیوں پرپابندی عائد رہی ہے مگر عدالت نے ایک حکم نامے کے تحت اسلامک ایکشن فرنٹ کے تمام دفاتر کھولنے اور جماعت کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد اسلامک ایکشن فرنٹ نے العقبہ شہر میں قائم اپنا ہیڈ کواٹر دوبارہ فعال کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ جماعت کے تمام ذیلی دفاتر کو بھی کھولا جا رہا ہے۔

ایکشن فرنٹ کی فریڈم کمیٹی کے چیئرمین عبدالقادر الخطیب کا کہنا ہے کہ ملک کی ایک انتظامی عدالت نے جماعت کے دفاتر کے ضبط شدہ اثاثے اور ریکارڈ بھی واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد اسلامک ایکشن کمیٹی پوری آزادی کے ساتھ ملک میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے گی۔ خیال رہے کہ اردنی حکومت نے آٹھ ماہ قبل ایک اخوان المسلمون کے سیاسی شعبے پر پابندی عائد کرتے ہوئے جماعت کے تمام دفاتر سیل کر دیے تھے جس پر جماعت نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.