• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 4 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردنی عوام نے اسرائیل سے گیس خریداری کا حکومتی معاہدہ مسترد کر دیا

منگل 11-02-2014
in عالمی خبریں
0
plf gas
0
SHARES
0
VIEWS

 

اردن کے عوامی حلقوں نے اسرائیل سے گیس کی خریداری کے حکومتی  پروگرام کی سخت مخالفت کی ہے۔ اردن کی "سپریم کونسل برائے دفاع وطن و اسرائیلی بائیکاٹ” کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے گیس درآمد کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

اس لیے حکومت ایسے کسی بھی معاہدے سے باز رہے ورنہ عمان کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

عوامی نمائندہ سپریم کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت پڑوسی ملکوں کو گیس کا لالچ دے کر اپنے توسیعی منصوبوں کو آگے بڑھانے کی سازش پرعمل پیرا ہے۔ اسرائیل اردن کو گیس کا لالچ دے کر متوسط کے  آبی اور زمینی قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کی سازش کر رہا ہے اور ہماری حکومت بھی اس سازش کا شکار ہو گئی ہے۔ اسرائیل سے گیس کی خریداری اردنی عوام کے لیے کسی بھی صورت میں سود مند ثابت نہیں ہو سکتی ہے۔

اردنی تنظیم نے حکومت پر زور دیا ہےکہ وہ توانائی کی ضروریات پوری کرنےکے لیے اسرائیلی ریاست سے مدد لینے کے بجائے عرب اور مسلمان ملکوں کی طرف رجوع کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل پہلے ہی وادی ایلات میں اردنی عوام کے حقوق غصب کر رہا ہے۔ اسرائیل نے اردن کے ایک بڑے حصے پر قبضہ رکھا ہے۔ عمان حکومت کی طرف سے صہیونی دشمنوں کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا اپنے دیرینہ حقوق اور مطالبات فراموش کرنے کے مترادف ہے۔

دفاع وطن کمیٹی کی جانب سے وزارت زراعت سے کہا گیا ہےکہ وہ اسرائیل سے آلو اور دیگر سبزیوں کی درآمدات روک دے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.