ابو ظہبی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں جاری کھیلوں کے مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شرکت کی خفیہ اجازت دی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ابو ظہبی حکومت نے ملک میں ہونے والے ’جوڈو‘ کے’گریند پیس‘ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے اسرائیلی کھلاڑیوں کی شمولیت کی اجازت دی ہے۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں۔
رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ ابو ظہبی میں 26 سے 28 اکتوبر کے دوران منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں متوقع طور پر اسرائیل کے 12 کھلاڑی شرکت کریں گے۔
اسرائیلی کھلاڑیوں میں ریو میں ہونے والے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اوری ساسون بھئی شرکت کریں گے۔ ساسون نے اپنے مصری حریف اسلام شہابی کو شکست دے دی تھی۔ میچ شروع ہونے سے قبل شہابی نے اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔
رپورٹ میں کا گیا ہے کہ ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے جوڈو مقابلوں میں شریک اسرائیلی کھلاڑیوں کی کھیل کے دوران پہنی جانے والی شرٹس کی پشت پر اسرائیل کے بجائے’ عالمی جوڈو فیڈریشن‘ کا سلوگن لگایا جائے گا۔
مقابلوں کے دوران کسی اسرائیلی کھلاڑی کی کامیابی کی صورت میں اسرائیل کا پرچم لہرانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم عالمی جوڈو فیڈریشن کا پرچم لہرایا جائے گا۔
