• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ابراہیم دوابشہ کے گھرکو آگ لگانا سنگین جرم، اسرائیل جلد حقائق سامنے لائے:یو این

منگل 22-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0744
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ نے اتوار کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما قصبے میں ابراہیم محمد دوابشہ نامی فلسطینی شہری کے مکان کو یہودی شرپسندوں کی جانب سے نذرآتش کیے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے واقعے کی فوری تحقیقات کرنے اور اس کے نتائج منظرعام پرلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی حقوق رابرٹ پیر نے نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل فلسطین کے دوما قصبے میں سعد دوابشہ نامی شہری اور اس کے پورے خاندان کو گھرمیں آگ لگا کرزندہ جلائے جانے کے واقعے کے اکلوتے عینی شاہد کے مکان کو نذرآتش کرنا اس بات کا ثبوت کے کہ فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والے عناصر اپنی کارروائی کے تمام حقائق مٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم دوابشہ سعد دوابشہ فیملی کو زندہ جلائے جانے کے واحد گواہ ہیں۔ انہیں نقصان پہنچانے والے دوبشہ کیس کے حقائق چھپانے کی کوشش کررہےہیں۔

خیال رہے کہ اتوار کو علی الصباح نامعلوم شرپسند یہودیوں نے ابراہیم محمد دوابشہ نامی ایک شہری کےمکان کو اس وقت آگ لگا دی تھی جب وہ اپنے بچوں کے ہمراہ گھرمیں سوئے ہوئے تھے۔ آتش زدگی کے باعث ابراہیم اور اس کی اہلیہ جھلس کر زخمی ہوگئے تھے تاہم باقی افراد محفوظ رہے تھے۔

ابراہیم دوابشہ پچھلے سال جولائی میں سعد دوابشہ نامی فلسطینی خاندان کو یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں میں گھرمیں آگ لگا کر زندہ جلائے جانے کے واقعے کے واحد عینی شاہد ہیں۔ سعد دوابشہ خاندان کو گھرمیں آگ لگا کرزندہ جلا دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں سعد دوابشہ، اس کی اہلیہ اور ایک ڈیڑھ سال کا شیرخوار زندہ جل کر شہید ہوگئے تھے جب کہ ایک چار سالہ بچہ احمد بری طرح جھلس گیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.