• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 28 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عرب ممالک کے ساتھ 75% معاملات طے پاگئے ہیں: لائبرمین

ہفتہ 28-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6151
0
SHARES
0
VIEWS

ریاض (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے وزیر دفاع اور شدت پسند صیہونی لیڈر آوی گیڈور لائبرمین نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان اہم مذاکرات جاری ہیں اور ان مذاکرات میں غیرمعمولی پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کے ساتھ تعمیری اور مثبت بات چیت کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لائبرمین نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے لندن سے شائع ہونے والے اخبار ’ایلاف‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سعودی اخبار نے اسرائیل کے حاضر سروس وزیر دفاع کا انٹرویو شائع کیا ہے۔ یہ اخبار چند ماہ قبل اسرائیلی آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ کا انٹرویو بھی شائع کرچکا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کسی عرب ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ تل ابیب اور عرب ممالک کے درمیان قربت بڑھ رہی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ جرات کا مظاہرہ کریں اور انور سادات کی طرح اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کا  باقاعدہ اعلان کریں۔

ایک سوال کے جواب میں لائبرمین نے کہا کہ عرب ممالک کے ساتھ جاری بات چیت میں حل طلب مسائل پر 75 فی صد اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک اور اسرائیل ایران کے خلاف ایک صفحے پر ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعرب ممالک کے ساتھ 75% معاملات طے پاگئے ہیں: لائبرمین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.