رپورٹ کے مطابق ’اونروا‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں سیدہ زینب کالونی میں ہونے والے بم دھماکوں میں 31 فلسطینی پناہ گزین شہید اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔
یو این ریلیف ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دمشق بم دھماکوں میں مارے جانے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی حتمی تعداد معلوم نہیں ہوسکی تاہم اب تک اکتیس فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے اور اٹھائیس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ ان دھماکوں میں 120 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ درجنوں ابھی تک لا پتا ہے۔
خیال رہے کہ اکیس فروری اتوار کے روز سیدہ زینب کالونی میں ہونے والے تین سلسلہ اور دھماکوں میں چھ ماہ کے ایک شیرخوار سمیت تیس فلسطینی پناہ گزین شہید اور اٹھائیس زخمی ہوگئے تھے جن میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔