فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اکتوبر کے اوائل سے جاری تحریک انتفاضہ القدس میں اب تک صہیونی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 53 فلسطینی شہید، 6252 زخمی اور نو صہیونی ہلاک ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق اسرائیل کے "القدس اسٹڈی سینٹر” کی جانب جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گی اہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی انفرادی کارروائیوں میں نو صہیونی ہلاک، 214 زخمی ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ اکیس ایام میں فلسطینیوں کی جانب سے سنگ باری کے 1096 ، فائرنگ کے 39 ، چاقوئوں کے 49 ، گاڑیوں کے ذریعے کچلنے کے 32 ، پٹرول بموں کے حملوں کے 457 واقعات رونما ہوئے ہیں۔فلسطینی شہدا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کل بدھ کے روز مزید تین فلسطینی شہری شہید کردیے گئے جس کے بعد شہداء کی تعداد بڑھ کر 53 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز کے شہداء میں عدی مسالمہ، 25 سالہ حمزہ العملہ، 27 سالہ احمد السرحی، 15 سالہ بشار الجعبری اور 17 سالہ حسام الجعبری شامل ہیں۔
اسرائیلی دہشت گردی میں ہزاروں فلسطینی زخمی
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 378 فلسطینی زخمی ہوئے۔ جس کےبعد اب تک مجموعی طورپر زخمی اور متاثر ہونے والے شہریوں کی تعداد 6252 تک جا پہنچی ہے۔ گذشتہ روز رام اللہ، القدس، قلقیلیہ اور بیت لحم میدان جنگ بنے رہے۔
پچھلے اکیس ایام میں اسرائیل فوج کی فائرنگ سے کل 699 شہری زخمی ہوئے۔ 1850 ربڑ کی گولیاں لگنے سے، 3300 آنسو گیس کی شیلنگ سے، 90 لاٹھی چارج سے اور دو گاڑیوں تلے کچلے جانے سے زخمی ہوئے۔