• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردن میں المناک ٹریفک حادثہ، 14 فلسطینی معتمرین جاں بحق،36 زخمی

جمعرات 17-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0691
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 14 فلسطینی عازمین عمرہ جاں بحق اور کم سے کم 36 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں سے میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسافربس کو حادثہ جنوبی اردن کے معان شہر میں اس وقت پیش آیا جب بس میں پچاس کے قریب فلسطینی عازمین عمرہ حجاز مقدس جا رہے تھے۔

اردنی محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ بس حادثے کے بعد فوری طورپر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ زخمی ہونے والے تمام فلسطینی بھائیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے تمام زخمیوں کو فوری اور بہتری طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ بس کو حادثہ اردن اور سعودی عرب کی سرحد کے قریب المدورہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور بس کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہا اور بس موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ ابتدائی طورپر چودہ فلسطینی معتمرین کی موت کی تصدیق ہوئی ہے تاہم اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی فلسطینی شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو معان شہر کے سرکاری اسپتالوں اور ملکہ رانیا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطینی وزیربرائے مذہبی امور و اوقاف یوسف ادعیس کا کہنا ہے کہ انہیں فلسطینی معتمرین کو سعودی عرب لے جانے والی اردنی بس کے حادثے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فلسطینی حکام نے حادثے کے حوالے سے اردن سے رابطہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے حکام سے بھی رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.